اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا گوجرانوالہ کو لاہورسیالکوٹ موٹر وے سے لنک کرنے کا اعلان

datetime 6  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اورسابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی ۔ایم این اے حسین الٰہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے گوجرانوالہ کو لاہورسیالکوٹ موٹر وے سے

لنک کرنے کا اعلان کیااور کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے مواصلاتی رابطہ ہونے سے گوجرانوالہ کے شہریوں کو بے پناہ سہولت ملے گی۔صنعتکاروں کو اپنی پروڈکٹس دیگر شہروں تک لے جانے میں آسانی ہوگی۔لاہورسیالکوٹ موٹروے کے ساتھ دیگرشہروں کو بھی لنک کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ لاہورسیالکوٹ موٹر وے کا منصوبہ سابقہ دور میں بنایا۔بدقسمتی سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس منصوبے کو تبدیل کیا جس سے لاگت میں اضافہ ہوا اورکئی شہرموٹر وے سے لنک نہ ہوسکے ۔گوجرانوالہ میرا اپنا شہر ہے ،جلد دورہ کرونگا۔انہوںنے کہا کہگوجرانوالہ کے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریںگے۔گوجرانوالہ کے صنعتکاروں کیلئے نئی انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کا بھی جائزہ لیںگے۔گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کے گوجوانوالہ لنک کے منصوبے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ پارٹنر شپ کی پیشکش کی۔ وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس منصوبے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مالی معاونت کیلئے تیار ہیں۔چودھری پرویزالٰہی کے کام بولتے ہیں ۔چودھری پرویزالٰہی نے ریسکیو 1122جیسا مثالی ادارہ بنا کرپنجاب کے عوام کے دل جیتے ہیں ۔ہم لاہورسیالکوٹ موٹر وے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے اعلان پر چودھری پرویزالٰہی کے شکرگزار ہیں۔وفد میں علی اشرف،گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل ایوب،سابق صدر عمر اشرف مغل،سابق صدرملک ظہیرالحق،شیخ عرفان سہیل،انور اسلم اوردیگر شامل تھے۔ارکان پنجاب اسمبلی خواجہ دائود سلیمانی اور عمر فاروق بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…