پنجاب حکومت کی تحلیل کی بازگشت کے باوجود ارکان اسمبلی میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرانے کی دوڑ لگ گئی

6  دسمبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کی تحلیل کی بازگشت کے باوجود ارکان اسمبلی میں ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرانے کی دوڑ لگ گئی ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ترقیاتی اسکیموں کی منظوری میں بازی لے گئیں۔صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے

حلقہ کے لئے ایک ارب کی سپیشل گرانٹ سے21 ترقیاتی اسکیموں کی ورکنگ مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے 21 ترقیاتی اسکیموں کی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا ،ڈاکٹر یاسمین راشد کی ترقیاتی اسکیموں کی گرانٹ پی اینڈ ڈی جاری کرے گا ۔ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی نے 72 کروڑ جاری کرنے کے لیے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشدکے حلقہ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 28 کروڑ روپے جاری کرنے کا کیس لوکل گورنمنٹ میں میں ہے ،ڈاکٹر یاسمین نے بذریعہ لوکل گورنمنٹ فنڈز منظور کرائے ، پنجاب حکومت کی اسپیشل گرانٹ سے ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 125 کی ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل ایم سی ایل کرے گی ،این اے 125 میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر جبکہ سیوریج اور واٹر سپلائی کی ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہوں گی ،میٹروپولیٹن کارپوریشن 72 کروڑ موصول ہونے پر ورک آرڈر جاری کرے گی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…