جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

شہبازگل کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

datetime 6  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگلِ کے خلاف بریگیڈ تھانے میں ملکی ادارے کے خلاف نفرت، دشمنی،اشتعال پھیلانے اورجھوٹی مہم جوئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔مقدمہ الزام نمبر 22/772 جیکب لائن کے رہائشی شہری محمد سعید کی

مدعیت میں بجرم دفعہ 500،505،131 اور 153اے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق شہری محمدسعید نے کہا کہ وہ اپنے میڈیا اکائونٹ سے موبائل استعمال کر رہا تھا کہ اس نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں پاکستان تحریک انصاف کا رہنما تقریرکررہا تھا جوبڑے پیمانے پرالیکٹرانک اورسوشل میڈیا پروائرل ہو رہی تھی۔مدعی نے کہا کہ تقریرمیں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے عوام کو ملکی ادارے کے خلاف بہکایا جس میں ایک جھوٹا تاثردیا گیا اورملکی ادارے کے خلاف نفرت،دشمنی ،اشتعال پھیلانے اورجھوٹی مہم جوئی کی جو ملکی اداروں کو اکسانے کے مترادف ہے اورایسے بیانات عوام میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا کریں گے اورکوئی بھی اٹھ کرریاستی اداروں کے خلاف غیر قانونی اقدام کرسکتا ہے جس سے نقصن کا اندیشہ ہے لہذا شہبازگل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…