جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

رانا ثنا اللہ ،دوست مزاری کیخلاف کیس ز میرٹ پر بنے ،سیاسی نہیں ‘ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب

datetime 6  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) اینٹی کرپشن پنجاب نے کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ اینٹی کرپشن کو جنوری سے اکتوبر تک 19ہزار 940شکایات موصول ہوئیں ،کرپشن سے متعلق سب سے زیادہ شکایات پولیس اور

محکمہ ریونیو سے متعلق وصول ہوئیں۔ 3ہزار320 انکوائرئز کا آغاز کیا جس میں 962ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 1 ہزار 80کرپٹ عناصر کو گرفتار کیا جبکہ 573چالان عدالتوں میں پیش کئے۔ جبکہ 250عدالتی اور دیگر مفرور افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ۔اینٹی کرپشن پنجاب نے 2ارب 43کروڑ روپے سے زائد بلواسطہ اور بلاواسطہ ریکوری قومی خزانے میں جمع کرائی ۔ ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران گریڈ 21سے 17تک کے 2ہزار 681سرکاری افسران کو گرفتار کیا گیا ،اینٹی کرپشن میں اس وقت ایک سو ہائی پروفائل کیسسز زیر تفتیش ہیں جس میں فیس نہیں کیس کے مطابق تفتیش جاری ہے۔ ندیم سرور نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف کیسز میرٹ پر بنے ہیں سیاسی کیس نہیں ہیں۔ کرپشن کی روک تھام کے لئے میڈیا سمیت عوام کو بھی اداروں کا ساتھ دینا ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…