جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں اہم پیشرفت

datetime 6  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نارویجین کمپنی کی ٹیم ابتدائی سروے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ، پراجیکٹ میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس حوالے سے

چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری کی زیر صدارت ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ پر اجلاس ہوا جس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر، ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد لطیف ،ڈائریکٹر پی پی ڈی بی عامر بٹ اور نارویجین کمپنی کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں عاطف چوہدری نے بتایا کہ نارویجین کمپنی کی ٹیم ابتدائی سروے کیلئے پاکستان پہنچی ہے، نارویجین کمپنی ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ پراجیکٹ کی تکمیل سے 2000نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔جبکہ لکھو ڈیر لینڈ فل سائٹ پر پڑا 20ملین ٹن کوڑا بجلی بنانے کے کام آ سکے گا۔ ابتدائی مراحل میں 40سے 45میگا واٹ بجلی کا منصوبہ لگایا جائے گا۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا کہ نارویجین کمپنی کولمبیا اور ایکواڈور میں بھی ویسٹ ٹو انرجی کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ آج بروز بدھ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرکے پراجیکٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بنے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…