عمران خان جنرل باجوہ کو”باس”کہہ کر پکارتے تھے، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے انتہائی قریبی ذرائع کے عمران خان سے متعلق اہم انکشافات

6  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی سماء کے سینئر اینکر پرسن منصور علی خان سے گفتگو کے دوران پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کےانتہائی قریبی ذرائع نے عمران خان سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کے انتہائی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس نہ تو ٹیم تھی اور نہ ہی مسائل کا حل تھا، عمران خان جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ کو“باس“کہہ کر پکارتے تھے اور ہر معاملے پر فوج سے مدد مانگتے رہے۔سابق آرمی چیف نے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لئے عثمان بزدار کا نام پہلی بار سن کر حیرت ہوئی، پی ٹی آئی رہنماؤں نے خود کہا کہ عمران خان سے عثمان بزدار کو ہٹانے کا کہا جائے۔گفتگو کے دوران سابق آرمی چیف کے قریبی ذرائع نے کہا کہ کور کمانڈرز کی اکثریت عمران خان سے دور ہونے پر متفق تھی، مارچ 2021 میں عمران خان کو بتا دیا تھا کہ اب انہیں فوج کی مزید سپورٹ نہیں ملےگی۔ لیفٹیننٹ جنرل جنرل فیض حمید کا معاملہ عمران خان بار بار مؤخر کرتے رہے، اس حوالے سے معاملات بہت خراب ہوگئےتھے۔قریبی ذرائع نے قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بتایا کہ اسد عمر اور پرویز خٹک نے فون کرکے ایکسٹینشن لینے کو کہا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد کے حوالے سے سابق آرمی چیف کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے معاملات عدالتوں کے رحم و کرم پر تھے، جنرل (ر) قمر باجوہ کی تو 4 سال سے نواز شریف کے ساتھ بات نہیں ہوئی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…