جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پرویز الٰہی خود کو ڈاکو کہنے پر عمران خان سے بدلہ لیتے ہوئے کھیل رہے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 6  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی خود کو ڈاکو کہنے پر عمران خان سے بدلہ لیتے ہوئے کھیل رہے ہیں،سلیکٹڈ اور سلیکٹر پکڑے جانے پر اب آپس میں لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ

باجوہ اور عمران نیازی کے ایک دوسرے پر بے وفائی کے طعنے سلیکٹڈ کی حقیقت آشکار کر گئے، پرویز الٰہی نے بھی تسلیم کرلیا کہ عثمان بزدار کے چار سالہ پنجاب حکومت میں وقت ضائع کیا گیا، اب تو پرویز الٰہی نے بھی کہہ دیا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت سے آگے جا سکتے ہیں ، پرویز الٰہی عمران خان کے ساتھ کھیل کھیل رہے ہیں اور عمران خان سے خود کو ڈاکو کہنے کا بدلہ لے رہے ہیں ۔صاف نظر آ رہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پرویز الٰہی کے احکامات پر ہوگی ۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ نیازی کو توشہ خانہ گھڑی سمیت مالم جبہ، بی آر ٹی اور القادر یونیورسٹی کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا ، عمران خان کی کسانوں کی زمین اپنے مالی سہولت کاروں کو اونے پونے بیچنے کی بھی پکڑ ہوگی، عمران اور گوگی ٹولہ جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوگا اور قوم کی لوٹی دولت ان سے واپس نکلوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج جو عمران خان کے جانثار بنے پھرتے ہیں کل یہی لوگ عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے ،نیازی بابا چالیس چوروں کی چوری کے مال پر لڑائی ہو چکی ہے ، چوریوں اور ڈاکوئوں میں حصے دار نیازی کو پکڑوائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…