جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے، تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا دعویٰ

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کا بیانیہ پی ٹی آئی مخالف ہے اس کا فائدہ پی ڈی ایم کو تو ہوسکتا ہے پی ٹی آئی کو نہیں،چوہدری صاحبان کی سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہے وہ انہیں بتا کر اور ان سے پوچھ کر سیاست کرتے ہیں،

پرویزالٰہی اورمونس الٰہی کے حالیہ بیانات نظریہ ضرورت کے تحت ہیں، چوہدری صاحب جو بھی چاہ رہے ہیں قوم دیکھ رہی ہے۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو اور اپنے بیان میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ ان کے بیانات ممکنہ طور پر نئی انتظامیہ کو پیغام ہے کہ ان کی طرف دیکھیں اور آشیر واد دیں،پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی باتیں پی ٹی آئی کے ورکرز اور ووٹرز کو بھلی نہیں لگ رہی۔چوہدری صاحبان کی ساری سیاست اسٹیبلشمنٹ کی مرہون منت ہوتی ہے، وہ سیاسی اقدامات بغیر پوچھے نہیں کرتے، پرویزالٰہی وہی فیصلہ کریں گے جو انہیں کہا جائے گا، چوہدری صاحب سے پوچھنا چاہیے کہ ان کی کون سی بات کو درست مانا جائے۔سینیٹر اعجاز چوہدری نے واضح کیا کہ پرویزالٰہی کا بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے متصادم ہے، وزیراعلی پنجاب ایسی باتیں نہ کریں جو سپورٹرز کو بھلی نہ لگ رہی ہوں،چوہدری صاحب کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اس طرح کے بیانات نہ دیں، (ق) لیگ کے بیانیے سے پی ڈی ایم کو فائدہ ہورہاہے۔انہوںنے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ تحریک انصاف اورعمران خان کا فیصلہ اٹل ہے،پرویزالٰہی ،مونس الٰہی کے حالیہ بیانات نظریہ ضرورت کے تحت ہیں،وہ پیغامات دے رہے ہیں کہ ہماری طرف دیکھیں۔پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے بیانات سے رائے عامہ کو مثبت پیغام نہیں جارہا، چوہدری صاحب جو بھی چاہ رہے ہیں قوم دیکھ رہی ہے۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب کو دئیے گئے ووٹوں بارے سوال پر کہا کہ ہمیں تو کسی نے اشارہ نہیں دیا تھا،ہمارے ہی اراکین اسمبلی نے پرویز الٰہی کو ووٹ دیئے،پرویزالٰہی نے شکریہ ادا کرنا ہے تو عمران خان کاکریں جنہوں نے انہیں وزیراعلی بنایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…