لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق )کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ جس وقت عمران خان نے کہا پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 27جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب بنایا تھا، اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں،جس دن ہمارے وزیراعظم عمران خان نے کہا اسی وقت انشااللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔