منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا یہ بھی دیکھیں گے، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا عدالت اس کو بھی دیکھے گی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے کیس کی سماعت کی۔دورانِسماعت کمشنر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، سی پی او، سی ٹی او، ڈی آئی جی موٹر وے، وزارتِ مواصلات کا نمائندہ اور آئی بی کا سیکشن افسر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ڈی جی آئی بی نے احتجاجی دھرنوں سے متعلق لفافہ بند رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔عدالت نے ہدایت کی کہ لفافہ بند رپورٹ درخواست گزاروں کو بھی فراہم کرنا ہو گی۔وزارتِ مواصلات، ڈی سی راولپنڈی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، آر پی او راولپنڈی نے بھی عدالت میں رپورٹس جمع کرا دیں۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 26 تاریخ کو دھرنا دے رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس روز تعلیمی اداروں کو بند کرنا چاہ رہی ہے۔جسٹس مرزا وقاص رئوف نے کہا کہ جو بھی صورتِ حال پیدا ہو گی عدالت اس کو دیکھے گی، دھرنوں کی پچھلی قسط میں کس کا کیا کردار رہا عدالت اس کو بھی دیکھے گی، جس کا بھی قصور ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…