منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

فیفا ورلڈ کپ افتتاحی تقریب میں اسلامی تاریخ کا یادگار لمحہ دیکھا گیا،خوشدل شاہ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ کو بھی فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب بھا گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں خوشدل شاہ نے قطر کی حکومت اور امیر قطر شیخ تمیم بن حامد کو

شاندار افتتاحی تقریب پر مبارک باد دی۔خوشدل شاہ نے کہا کہ ماشا اللہ تقریب میں ہماری اسلامی تاریخ کا یادگار لمحہ دیکھا گیا، دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ میں قرآن پاک کی تلاوت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت افتتاحی تقریبات دیکھی ہیں لیکن جس شاندار انداز میں فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔قومی ٹیم کے کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں قطر میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے اور یہ اب تک اس ایونٹ کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطی کا کوئی ملک فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے اور پہلی بار اس ٹورنامنٹ کا انعقاد موسم سرما میں ہو رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…