منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں 11 سال قید رہنے والا پاکستانی شہری رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) بھارت میں 11 سال قید رہنے والا پاکستانی شہری وارث مسیح رہا ہوکر وطن واپس پہنچ گیا ۔پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے رہائی پانے والے شہری کو واہگہ بارڈر پربھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پاکستان رینجرز کے حوالے کیا۔

وارث مسیح کا تعلق پنجاب کے سرحدی علاقے نارووال کے گائوں سے ہے۔ اسے امرتسر کے علاقہ رام داس میں 9مئی 2011ء کو گرفتارکیا گیا تھا۔اسٹیٹ اسپیشل اسکواڈ امرتسر نے وارث مسیح کو غیرقانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے اورمنشیات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتارکیا تھا۔ پاکستانی شہری کو امرتسر کی سینٹرل جیل میں رکھا گیا جہاں سے رہائی کے بعد وارث مسیح واہگہ بارڈر کے راستے واپس پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد وارث مسیح کو اس کے ورثا کے سپرد کیا جائیگا۔واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کی جیلوں میں ایک دوسرے ملک کے سینکڑوں شہری قید ہیں۔یکم جولائی 2022ء کو دونوں ملکوں کے مابین قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا تھا جس کے مطابق بھارت کی مختلف جیلوں میں اس وقت461 پاکستانی اور پاکستانی جیلوں 682 بھارتی قید ہیں۔پاکستان کی مختلف جیلوں میں 682 بھارتی قیدی موجود ہیں ان میں 49 سویلین اور 633 ماہی گیر ہیں جبکہ بھارت کی مختلف جیلوں میں اس وقت 461 پاکستانی موجود ہیں ان میں 345 سویلین اور 116 ماہی گیر شامل ہیں۔پاکستان،بھارت سے متعددباریہ مطالبہ بھی کرچکا ہے کہ ایسے پاکستانی شہری جن کی سزائیں مکمل ہوچکی ہیں انہیں فوری رہا کیاجائے اور ایسے قیدی جن کی شہریت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ان تک قونصلررسائی آسان بنائی جائے تاکہ ان کی شہریت کی تصدیق کے لیے اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…