کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر لڑکی کی گمشدگی کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کرتے ہوئے شہریوں کی بازیابی کے حوالے سے محکمہ داخلہ، پولیس، رینجرز اور دیگر سے 6 ہفتوں میں رپورٹس طلب کرلیں۔ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔تفیتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے مذہب تبدیل کرکے شادی کرلی ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ لڑکی نے اپنا نیا نام بینش سلیم رکھ کر احمد علی سے شادی کی، زمان ٹاؤن تھانے میں درج لڑکی گمشدگی کا مقدمہ بھی سی کلاس کر دیا گیا ہے۔