اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ پی ڈی ایم حکومت آرمی چیف کی تقرری پر آپس میں لڑرہی ہے اس لیے ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خا ن نے اپنی تحریک دو حصوں میں چلائی ہے، عمران خان نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے، عمران خان نے شو ر مچا کر کہ اگلا آرمی چیف نواز شریف لگائے گا تاکہ مجھے نااہل کردیا جائے اپنے آپ کو نااہلی سے بچانے کی کوشش کی ہے ، نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد عمران خان نااہل ہوتے ہیں تو انہیں ایک اور الزام لگانے کا موقع مل جائے گا۔