بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ ، ہوٹلوں کو پکا ہوا گوشت تول کر فروخت کرنے کا حکم

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (آن لائن) مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں اب پکا ہوا گوشت تول کر فروخت کیا جائیگا ۔مکہ مکرمہ کے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ میں گوشت فروخت کرنے کا طویل عرصے سے رائج طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔ ملکی میڈیا ر پورٹ کے مطابق مکرمہ کے قائم مقام میئر

صالح الترکی نے ریسٹورنٹس میں پکائے گئے گوشت کو فی پلیٹ کے بجائے وزن کر کے فروخت کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔میئر صالح الترکی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلی صارفین کی جانب سے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ مالکان کے خلاف ان شکایات پر کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ سروس میں پلیٹ میں گوشت کی مقدار کم کر دی گئی ہے۔ مختلف ہوٹلوں میں گوشت کی مقدار یکساں نہیں ہوتی۔مکہ میونسپلٹی نے ریسٹورنٹس اور کیٹرنگ کمپنیوں کے مالکان و منتظمین سے کہا ہے کہ وہ گاہکوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔ پکا ہوا گوشت تول کرفروخت کریں۔ فی پلیٹ قیمت وصول نہ کی جائے۔مکہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے پکے ہوئے گوشت کے نرخ متاثر نہیں ہوں گے۔ مقامی شہریوں ، غیرملکیوں اور زائرین کو کسی بھی ریسٹورنٹ یا کیٹرنگ کی جانب سے پکا ہوا گوشت وزن کے بجائے پلیٹ کے حساب سے فروخت کرنے کی صورت میں شکایت درج کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔پکے ہوئے گوشت کو تول کر فروخت کرنے کے لیے ریسٹورنٹس کو 3 ما ہ کی مہلت دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…