جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

رمیز بھائی مجھے آپ سے ملنا ہے، میں کھیلنا چاہتا ہوں،عمر اکمل کی درخواست

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) رمیز راجہ سے ملاقات کی درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین سے چند چیزوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، رمیز بھائی مجھے آپ سے ملنا ہے،

میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔عمر اکمل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اب کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تاہم ٹیم انتظامیہ انہیں بغیر کسی وجہ کے نظر انداز کررہی ہے۔قومی کرکٹر نے رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سے چند چیزوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، رمیز بھائی مجھے آپ سے ملنا ہے، میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔عمر اکمل سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کے گھر سے قذافی اسٹیڈیم کافی قریب ہے تو آپ وہاں جاکر ملاقات کرلیں، جواب میں کرکٹر نے کہا کہ اسٹیڈیم کے باہر گارڈز ہوتے ہیں، اگر انہوں نے مجھے اندر ہی نا جانے دیا تو میری کیا عزت رہ جائے گی۔انہوںنے کہاکہ اگر کسی کو بلا مقصد ایک طرف کیا جائے گا تو کھلاڑی کتنی دیر خاموش رہ سکے گا؟’یاد رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نا دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی،قومی کرکٹر کو 2020 میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا۔ بعدازاں عمر اکمل کو 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…