اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

کراچی (آئی این پی ) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایئرکرافٹ سیلز اینڈ سروسز لیمیٹڈ کا جہاز سکھر سے کراچی آ رہا تھا،جہاز جیسے کراچی ایئرپورٹ رن وے 25 آر پر لینڈنگ کے لیے آیا

تو لینڈنگ گیئر نہیں کھلا۔ اس موقع پر کپتان نے جہاز کا لینڈنگ گیئر نہ کھلنے کی اطلاع ایئر ٹریفک کنٹرول کی دی، ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایمرجنسی ڈیکلیر کرکے شعبہ فائر کو رن وے کے ساتھ فائر ٹئنڈر تیار رکھنے کی ہدایت دی۔ کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے کپتان کو فضا میں چکر لگانے اور فیول ہوا میں ضائع کرنے کی ہدایت دی اور کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پر سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈر اور میڈیکل ٹیمیوں کو رن وے کے ساتھ الرٹ کیا گیا ۔ بعدازاں ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل طیارے نے فضا میں تین چکر لگائے اور فضا میں چکر لگاتے ہوئے طیارہ کا لینڈنگ گیئرکھلا جس سے طیارے کی نارمل لینڈنگ ہو گئی۔ خیال رہے کہ سی اے اے شعبہ فائر، ایئرسائیڈ اور ایر ٹریفک کنٹرول نے واقعے کی رپورٹ اعلی حکام کو بھیج دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…