لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف اپینڈکس کے آپریشن کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ملنے پہنچ گئے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رئوف نے شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ ہسپتال میں لی گئی تصویر شیئر کی ۔حارث رئوف نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹائیگر اور چمپئن کے قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔اپنے پیغام میں حارث رئوف نے کہا کہ ایک بھائی کی طرح میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں۔واضح رہے کہ دو روز قبل شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسپتال سے لی گئی تصویر شیئر کی تھی۔شاہین شاہ آفریدی نے تصویر کے ساتھ جاری کیے گئے پیغام میں کہا تھاکہ آج اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے لیکن الحمدلِلہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔