اسلام آباد(این این آئی)ملک میں عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس (آج) منگل کو طلب کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں الیکشن کمیشن کے صوبائی حکام بھی شریک ہوں گے،الیکشن کمیشن کے تمام شعبوں کے ذمہ دار اجلاس میں شرکت کریں گے،الیکشن کمیشن کو تیاریوں پر بریف کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار ہے،عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکمت عملی تیار کرلی ۔ذرائع نے کہاکہ عام انتخابات کیلئے غیرحساس میٹریل بھی خرید لیا گیا ہے، بیلٹ پیپرز کیلئے بھی کاغذ حاصل کرلیا گیا ،ذرائع کے مطابق انتخابات کے لیے میٹریل کی پرنٹنگ جاری ہے جبکہ حلقہ بندیاں بھی مکمل ہوچکی ہیں، انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ، پولنگ اسٹاف کا تمام ڈیٹا، پولنگ اسٹیشنز کتنے ہوں گے اور کہاں کہاں ہوں گے سب ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے۔