جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے فارمیٹ کا اعلان کر دیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2024ء میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اگلے ایڈیشن کے لیے نیا فارمیٹ جاری کر دیا۔امریکہ اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی ایونٹ کی میزبانی کریں گے جو ناک آؤٹ سے قبل دو مرحلوں میں کام کرے گا۔پانچ کے چار گروپوں میں سے ہر ایک میں سرفہرست دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی،

جہاں باقی فریقین کو چار کے دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔آئی سی سی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ہر گروپ میں سرفہرست دو پھر سیمی فائنل میں پہنچیں گے، میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ ساتھ، آسٹریلیا میں حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ آٹھ ٹیمیں (ہر سپر 12 گروپ میں ٹاپ چار) نے 2024ء کے ٹورنامنٹ کے لیے جگہیں حاصل کیں۔اگلے ٹی ٹونتی ورلڈ کپ میں 55 میچز کھیلے جائیں گی۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز نے میزبان ہونے کی بنیاد پر کوالیفائی کرلیا جبکہ پاکستان، انگلینڈ، بھارت اور نیوزی لینڈ نے 2022ء کی کارکردگی بنیاد پر جگہ پکی کی۔آسٹریلیا، نیدرلینڈز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ بھی اس سال کی کارکردگی پر کوالیفائی کرگئے ہیں جبکہ افغانستان اور بنگلا دیش نے رینکنگ کی بنیاد پر اگلے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کیا۔2024ء ایڈیشن کے لیے آخری آٹھ مقامات کا تعین علاقائی کوالیفائرز کے ذریعے کیا جائے گا۔علاقائی کوالیفائرز میں افریقہ، ایشیاء اور یورپ کے پاس اہلیت کے دو مقامات ہوں گے، جن میں امریکہ اور مشرقی ایشیا پیسیفک دونوں خطوں کے لیے ایک جگہ ہوگی۔آئی سی سی کو یقین ہے کہ زیادہ ٹیموں اور ایک نئے فارمیٹ کے ساتھ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا 2024ء ایڈیشن یقینی ہے کہ وہ تازہ میچ اپ اور تاریخی لمحات پیش کرے گا۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے 13نومبر کو میلبورن کرکٹ گرانڈ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کا چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…