جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

گاڑی اور موٹرسائیکل افراد کیلئے شکنجہ تیار کر لیا ، سخت کاروائی کا فیصلہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لین وائلیشن کرنیوالی ہیوی گاڑیوں،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کیخلاف قانونی کارروائی مزید سخت اور موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنیوالے عناصرسے سختی سے نمٹا جائے،قانون کی پاسداری یقینی بناکر شہر میں مربوط ٹریفک نظام کی بحالی کو اولین ترجیح رکھا جائے ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں کی خصوصی ہدایات کے مطابق اسلام آباد کو حادثات سے پاک رکھنے ، روڈ ڈسپلن کو قائم رکھنے اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے،تمام زونل ڈی ایس پیزکوخصوصی طور پر لین وائلیشن کرنیوالی ہیوی گاڑیوں،بغیر ہیلمٹ اور لین کی خلاف ورزی کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں سمیت دیگرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کومزید سخت اورموثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں، اس سلسلے میں ا سلام آبادکیپٹل پولیس کی جانب سے اسپیشل انفورسمنٹ اسکواڈبھی تشکیل دیے گئے ہیں جو کہ شہر میں مختلف مقامات پر کارروائی کررہے ہیں،جبکہ اسلام آباد کیپٹل پولیس ایجوکیشن ونگ مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو روڈ سیفٹی قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں،ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں،موٹر سائیکلز اور دیگر عناصر سے سختی سے نمٹا جائیگا، قانون کی پاسداری کوہر ممکن یقینی بنانا اور شہر میں مربوط ٹریفک نظام کی بحالی اولین ترجیحات ہیں،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ شہر کو حادثات سے پاک رکھا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…