کراچی (این این آئی)سلسلہ اشرفیہ کے روحانی پیشوا،نظام مصطفی پارٹی کراچی کے نائب صدرمولاناشاہدین اشرفی انتقال فرماگئے ان کی نمازجنازہ جامع مسجدفیضان بفرزون میں اداکردی گئی اورمقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ میں چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب،علامہ ابراراحمد رحمانی،پیرسیدڈاکٹراشرف اشرفی،
علامہ نسیم احمدصدیقی،مولاناکامران قادری،علامہ ڈاکٹرسیدوقاص ہاشمی،قاضی احمدنورانی، ڈاکٹر افتخار ہاشمی، سعید امینی ایڈووکیٹ ،محفل میلاد،محفل نعت اورگیارہویں شریف کروانے والے بہت سے بڑی تعدادمیں عقیدت مندوں، علماء مشائخ دوست احباب کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔حاجی محمدحنیف طیب نے مولاناشاہدین اشرفی کی دینی،مذہبی ،تعلیمی اورتنظیمی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ مرحوم دارلعلوم امجدیہ سے فارغ التحصیل تھے وہ سرکارکلاںسیدمختاراشرف اشرفی الجیلانی کے سلسلہ طریقت سے وابستہ تھے۔حاجی حنیف طیب نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی مغفرت،درجات کی بلندی اورلواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔علاوہ ازیںنظام مصطفی پارٹی کے صدر میاں خالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجبارقریشی،چیف آرگنائزانجینئرعبدالرشیدارشد،شبیر احمدقاضی،الحاج محمدرفیع ، پیر سیدلیاقت علی شاہ ،پیرزادہ غلام حسین چشتی،تاج الدین صدیقی، عبدالقدیر شریف نے بھی مولانا شاہدین اشرفی کے انتقال رنج وغم کا اظہارکیا اوردرجات کی بلندی کیلئے دعاکی ۔علاوہ ازیںچیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے سابق رکن قومی اسمبلی ،تنظیم فلاح خواتین کی صدرباجی قمرالنساء قمرکی دریرینہ ساتھی سابق کونسلر میمونہ حسین کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہارکیا۔مرحومہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی اورمغفرت کی دعاکی ۔مرحومہ نے ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزاری ۔