اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اہداف سونپ دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں 26نومبر کو اجتماع کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے مرکزی،
صوبائی اور مقامی ذمہ داران کو مفصل ہدایات جاری کر د ی گئیں ،راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے اہداف سونپ دیے گئے ۔ ترجمان کے مطابق اجتماع گاہ کے تعین اور جلسہ گاہ کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات دے دی گئیں ۔ عمران خان نے کہاکہ حقیقی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ پر آن کھڑی ہے،سیاسی بیداری عروج پر، قوم اپنی حقیقی آزادی اور حقوق کیلئے پوری طرح متحرک ہے۔ عمران خان نے کہاکہ حقیقی آزادی کے مطالبے کو جبر و فسطائیت سے دبانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں، راولپنڈی میں 26 نومبر کو تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع کی قیادت کروں گا۔ عمران خان نے کہاکہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے و الے افراد کا راولپنڈی میں خیر مقدم کریں گے، ذمہ داران ملک بھر سے قافلوں کی تیاری اور اسبابِ سفر کا اہتمام کریں۔ عمران خان نے کہاکہ مکمل طور پر آئینی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے انشائ� اللہ حقیقی آزادی کی منزل حاصل کریں گے، 26 نومبر کو راولپنڈی میں مستقبل کی پیش بندی اور فیصلہ سازی کریں گے۔