جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

بھارت، فٹبال مداحوں نے پرتگال کا پرچم لگایا، بی جے پی کارکن نے پھاڑ دیا

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے صوبے کیرالا میں پولیس نے پرتگال کا پرچم پھاڑنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ شخص غصے میں پرتگال کا پرچم پھاڑ رہا ہے۔فٹبال ورلڈکپ میں پرتگالی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ضلع کنور کے شہریوں نے پرتگالی پرچم سڑک پر لگایا تھا۔یہ سرخ اور سبز رنگ کا پرچم حال ہی میں مرکزی حکومت کی طرف سے کالعدم قرار دی گئی تنظیم کے جھنڈے سے ملتا جلتا تھا جس پر مشتعل شہری نے پھاڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبال مداحوں نے پرچم پھاڑنے والے شخص کو بتایا کہ یہ پرتگال کا جھنڈا ہے۔پرچم پھاڑنے والا شخص مبینہ طور پر بی جے پی کا کارکن تھا، پولیس نے ہجوم میں مداخلت کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا جسے بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…