اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ آپریشن رجیم چینج کے نتیجے میں سات ماہ کے عرصہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں جہاں سب سے زیادہ فوکس کرنا تھا وفاقی حکومت نے فنڈز ہی روک دئیے۔ سابق وزیر نے کہاکہ حکمران نیرو کی طرح بانسری بجانے میں مصروف ہیں اور تباہ حال معیشت اور گورننس اس ملک میں نئی تباہی لا رہی ہے۔