جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

تھائی وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو جھک کر کی گئی سلامی کی ویڈیو وائرل

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینکاک (این این آئی )تھائی وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کو الوداع کرتے ہوئے اپنے سر کو خاص انداز میں جھکایا۔ یہ ایک معمول کا جھکنا نہیں تھا، یہ احترام اور تعظیم کی علامت ہے اور تھائی ثقافت میں صدیوں سے مقبول ہے۔تھائی وزیر اعظم جنرل پریوتھ چان اوچا نے بات چیت کے سیشن کے اختتام کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو الوداع کیا،

اس بات چیت کے دوران انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے پہلوں اور ان کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات دارالحکومت بنکاک میں تھائی حکومت کے اس گھر میں ہوئی جو 99 سال پرانی قدیم رہائش گاہ ہے۔ اس عمارت کو 1923 میں تھائی لینڈ میں جدید آرٹ کے گاڈ فادر مجسمہ ساز سلپا بھیراسری نے ڈیزائن کیا تھا۔کیمروں نے فلمایا کہ اوچا نے ولی عہد کو الوداع کہتے ہوئے اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو ایک دوسرے سے چپکایا پھر ہاتھوں کو اپنے سر کی طرف کیا، اپنی ٹھوڑی کو اپنے انگوٹھوں سے چھوتے ہوئے ۔ اپنی باقی انگلیاں وہ اپنی ناک کے اوپر اپنی آنکھوں کے درمیان مستحکم انداز میں اپنی انگلیاں لے آئے ۔ انہوں نے اپنا سر جھکایا اور سلام کے دوران اسے نیچے کیا۔ “وائی” کا یہ اعلی درجہ تھا جو ہر کسی سے بات چیت کرتے ہوئے یا اسے الوداع کرتے ہوئے نہیں اپنایا جاتا۔ اس لئے کہ اس سلام کی فرد کی سماجی حیثیت کے مطابق دوسری شکلیں ہیں۔ عام طور پر ہاتھ کو سینے کے قریب کرکے اور سر کو جھکا کر سلام کرنا کافی ہوجاتا ہے۔سر “مسکراہٹوں کی سرزمین” تھائی لینڈ کے لوگوں کی علامت ہے، کیونکہ وہ سر کو جسم کے سب سے قابل احترام حصے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ وہ شخص کی اہمیت کا لحاظ کرتے ہوئے اس کی اہمیت کا متعین کرتے ہوئے اسے مختلف ڈگریوں میں سلام کرتے ہیں تو سر کو نیچا کرتے ہیں۔ وائے موومنٹ کا استعمال ہیلو کہنے، الوداع کرنے، رخصت کرنے اور شکریہ کے اظہار کے طور پر کیا جاتا ہے۔ولی عہد نے سعودی رسم و رواج میں جڑی اسلامی اور عرب ثقافت کے مطابق سر جھکائے بغیر شکر گزاری کی علامت کے اس اشارے کے جواب میں ہاتھ جوڑ کر اوچا کے سلام کا جواب دیا۔قابل ذکر ہے کہ ولی عہد جنوبی کوریا سے آنے والے سرکاری دورے پر گزشتہ جمعرات کی شام تھائی لینڈ پہنچے تھے اور یہ دورہ بنکاک میں ہونے والی APEC سربراہی کانفرنس کے موقع پر ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…