لاہور(این این آئی) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان بتا چکے ہیں کہ حکومت گرانے اور حملے میں اسٹبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں۔ زرداری صاحب کہہ چکے ہیں کہ آئینی طریقے سے آنے والے آرمی چیف کو قبول کریں گے۔گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان بتا چکے ہیں۔
وفاق میں صرف ڈرامے ہورہے ہیں۔ پنجاب میں پچھلے دس پندرہ سال صرف ڈرامے بازی ہوئی،کام نہیں ہوا اورمعاملات بگڑ گئے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں تمام تر خرابیاں شہبازشریف کا کیا دھرا ہے۔شہبازشریف کو کوئی کام نہیں آتا۔شہبازشریف حکومت میں آکر بری طرح ایکسپوز ہوگیا۔نواز شریف کی واپسی کا ان کی فیملی سے پوچھیں۔شہبازشریف بتائیں کتنی پلیٹیں انہوں نے خرید لی ہیں۔(ن) لیگ کے لیڈروں کی شکلیں اجڑی اجڑی ہوئی نظر آتی ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت عمران خان اوران کے رفقا کی حفاظت کا کام سرانجام دے گی۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے نومولود بچوں کے اغوا کے سبدبا ب کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ نئے آئی ٹی بورڈسسٹم کے تحت نومولود بچے کو بلا اجازت باہر لے جانے پر الارم بجنا شروع ہوجائیں گے۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے میوہسپتال کے قریب اراضی پر تجاوزات ہٹانے کیلئے آپریشن کا حکم دیا اورکہا کہ سرکاری اراضی پرقبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعلی پرویزالہی نے ہدایت کی کہ تجاوزات سے بے دخل کیے جانے والے افراد کیلئے متبادل کااہتمام بھی کیا جا ئے۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے میو ہسپتال میں روبوٹک سرجری سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا اورکہاکہ روبوٹک سرجری سینٹرزکا دائرکار مزید وسیع کیا جائے گا۔میوہسپتال میں روبوٹک سرجری سینٹر ز کو ٹریننگ سینٹر کا درجہ دیا جائے گا۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے ہسپتال میں طبی فضلہ تلف کرنے کیلئے مائیکرو یو ٹیکنالوجی اپنانے کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کا طبی فضلہ تلف کرنے کیلئے پہلے سے موجودانسنٹریٹرزتحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیے جائیں گے۔چلڈرن ہسپتالوں میں بیڈ ز کی کمی پوری کی جائے تاکہ ایک بیڈ پر ایک ہی مریض ہو۔جناح ہسپتال کے دوسرے حصے کو منسلک کرنے کیلئے زیر زمین راستہ تعمیر کیا جائے گا۔پی آئی سی کی استعداد دگنی کررہے ہیں،مزید ایمر جنسی بلاک بنائیں گے۔
سروسز ہسپتال کو ازسرنو تعمیر کرنے کا پراجیکٹ شروع کیاجائے گا۔جناح ہسپتال میں 400بیڈز کا ایمرجنسی بلاک جلد شروع ہوگا۔گنگارام ہسپتال کوتوسیع دینے کیلئے مزید اراضی خرید کردی جائے گی۔پنجاب میں روزکام ہورہے ہیں اورنئے فلاحی منصوبوں کا افتتا ح کیا جارہا ہے۔عمران خان کے شاندار پروگرام ہیلتھ کارڈ پراجیکٹ کو آگے بڑھائیں گے۔احساس پروگرام فلاحی ریاست کے قیام کی طرف بڑھتا ہوا قدم ہیں۔
دریں اثنا وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے گنگارام ہسپتال مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا افتتاح کردیا۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی اوردعائے خیر کی۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے ہسپتال کے استقبالیہ پر پرچی رجسٹریشن کانٹر کا جائزہ لیا۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے مریضوں کیلئے پرچی کے اجرا کے عمل کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی انڈکشن روم،ڈلیورروم،
پری آپریٹو روم اورآپریشن تھیٹرز کا معائنہ کیا۔مدراینڈ چائلڈ بلاک کے آپریشن تھیٹرز میں اینٹی بیکٹریل پینٹ اورجدید ترین طبی آلات نصب ہیں۔مدراینڈ چائلڈ بلاک میں ایمرجنسی،پری اینڈ پوسٹ آپریٹو وارڈ،آئی سی یواورآپریشن تھیٹرز فنکشنل۔10منزلہ مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں مجموعی طورپر 550بیڈز کی گنجائش ہوگی۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،وائس چانسلر فاطمہ جناح یونیو رسٹی ڈاکٹر خالد مسعود گوندل،
وائس چانسلر علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر ندیم حفیظ،وائس چانسلر کنگ ایڈ واڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی پروفیسر محمود ایازاوروائس چانسلر سمز ڈاکٹر فاروق افضل نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری سپیشلائزڈ اینڈ میڈیکل ہیلتھ کیئراحمد جاوید قاضی،کمشنر لاہورعلی جان،سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔