اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر خود قتل کیس کا مفرور ملزم نکلا۔جیو نیوز کے مطابق دستاویز کے مطابق ملزم 15 مئی 2004 کو تھانہ صدرگجرات کے
قتل کیس کی تفتیش کاملزم ہے۔قتل کے اس واقعے میں تقریباً 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزدہوا۔ملزم تسنیم حیدر کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے مدینہ سیداں سے ہے۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ہونے کے دعویدار تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں نواز شریف کی موجودگی میں تیار ہوئی تھی۔ن لیگ نے تسنیم حیدر کو پارٹی کا ترجمان یا عہدیدار بھی ماننے سے انکار کردیا ہے اور ان کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تسنیم حیدر کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔