اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص پاکستان مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں ۔اپنے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ،تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں ۔انہوں نے کہا کہ کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے،تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے۔انہوں نے کہاکہ اے آر وائے کو چیلنج ہے کہ یہ خبر برطانیہ میں آن ائیر کرے ،برطانیہ میں جھوٹی خبر اس ڈر سے نشر نہیں کرتے کیونکہ پہلے بھی جھوٹ پر جرمانے بھر چکے ہیں، جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔