جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک گرفتار غیر ملکیوں کیخلاف تحقیقات میں سست روی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(این این آئی)پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے والے گرفتار غیر ملکیوں کیخلاف متعلقہ پاکستانی اداروں کی تحقیقات سست روی کا شکار ہوگئے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایک ایف آئی آر میں نامزد 16 پاسپورٹس کی تفصیلات پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایف آئی اے کو ارسال کی تھیں۔

سدرن ڈائریکٹوریٹ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق 16 پاسپورٹس میں سے 12 پاسپورٹس کا ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ آن لائن پاسپورٹ ٹریکنگ سسٹم کے مطابق یہ پاسپورٹس جاری ہی نہیں ہوئے۔ ایک پاسپورٹ بنوں جبکہ 3 قمبر شہداد کوٹ کے پاسپورٹ دفاتر سے جاری کئے گئے۔مراسلہ کے مطابق جن پاسپورٹس کا ریکارڈ نہیں وہ مبینہ طور پر جعلی ہیں اور متعلقہ پاسپورٹ دفاتر سے جاری ہی نہیں ہوئے۔16 پاسپورٹس کے ضمن میں 11 قومی شناختی کارڈز کا ریکارڈ بھی دستیاب نہیں ہے۔ مذکورہ پاسپورٹس کی ایف آئی آر سمیت درج دیگر مقدمات میں نادرا ریکارڈ کی فراہمی سست روی کا شکارِ ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں 7 ماہ میں درج متعدد مقدمات کے لیے درکار ریکارڈ نادرا کی جانب سے مبینہ طور پر موصول نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کا طلب کردہ ریکارڈ مبینہ مشتبہ شناختی کارڈز پر سفر کرنے والے مقامی اور غیرملکیوں کے حوالے سے ہے۔چند ماہ میں کراچی ایئرپورٹ سے مشتبہ پاکستانی سفری دستاویزات پر کئی مسافروں کو گرفتارکیا جاچکا ہے،مشتبہ پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس پر سفر کے الزام میں غیرملکی بھی گرفتار ہیں۔ذرائع کے مطابق غیرملکیوں کو مبینہ پاکستانی سفری دستاویزات سندھ اور بلوچستان سے جاری کی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…