جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

جگر کا ٹکڑا عطیہ کر کے بیوی نے شوہر کی جان بچا لی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آئی ا ین پی ) مصر میں شوہر کی جان بچانے کے لیے بیوی نے بڑی قربانی دے دی، اپنے جگر کا ایک ٹکڑا عطیہ کر دیا۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی شمال مشرقی کمشنری میں مقیم 43 سالہ ھبہ عطیہ ابراہیم نے کافی عرصے سے ہیپٹائٹس کے مرض میں مبتلا شوہر کو اپنے جگر کا ٹکڑا دے کر

ان کی جان بچا لی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور اب دونوں تیزی سے رو بہ صحت ہیں۔ ھبہ عطیہ ابراہیم نے انٹرویو میں بتایا کہ انھیں 17 برس قبل منگنی کے محض ایک ماہ بعد معلوم ہوا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو ہیپٹائٹس کا مرض لاحق ہو گیا ہے، اب مرض آخری سٹیج پر پہنچ چکا تھا، لیکن کہیں سے پیوندکاری کے لیے جگرکا عطیہ نہیں مل رہا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ہرسمت سے مایوس ہونے کے بعد انھوں نے اپنے جگر کا ٹکڑا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم اس تجویز پر شوہر نے یہ کہہ کر انکار کیا کہ اگر کچھ ہوا تو بچوں کا کیا ہوگا، لیکن اہلیہ کے اصرار پر وہ بھی مان گئے۔ مصری خاتون کے مطابق جب ان کی منگنی کے بعد ہیپاٹائٹس کا انکشاف ہوا تو والدین نے تسلی دی کہ یہ قسمت کا کھیل ہے، موت ایک صحت مند انسان کو بھی کسی بھی وقت آ سکتی ہے، اور بیمار صحت مند ہو سکتا ہے۔ ھبہ عطیہ ابراہیم نے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی خوش گوار گزری، تین بچے بھی ہوئے، والدین کے مرنے کے بعد شوہر نے بہت خیال رکھا، لیکن کچھ عرصہ قبل شوہر کا مرض بہت بڑھ گیا تو ڈاکٹروں نے جگر کی پیوند کاری تجویز کی۔ مصری خاتون نے بتایا کہ سب واقف کاروں سے رجوع کیا گیا مگر کسی نے جگر کا چوتھائی ٹکرا دینے کی حامی نہیں بھری، جس پر انھوں نے اپنے جگر کا ٹکڑا دینے کا فیصلہ کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…