جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں تیندوا موجود ہے، شواہد مل گئے،ٹریل3 سیل

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی )اسلام آباد کے گاوں سیدپور میں تیندوے کی موجودگی کی شواہد مل گئے ۔ ٹریل 3 کو سیل کر دیا گیا۔ اسلام آباد کے گاوں سید پورمیں تیندوے کے ٹریل تھری کے پاس موجودگی کے شواہد مل گئے۔ چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ تیندوے کو پکڑنے تک

ٹریل کو عام پبلک کے لیے بند کر دیا گیا۔ شہریوں خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں سے علاقے میں اکیلے سفر کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ گاوں کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی متعلقہ ٹیمز کو مارگلہ کی پہاڑیوں اور سید پور گاوں بھیجا گیا۔انوائرمنٹ ونگ، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار ان علاقوں میں تعینات ہیں۔ اہلکار تیندوے کو آبادی سے دور رکھنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیمز کے ساتھ محکمہ جنگلی حیات کی خصوصی ٹیمیں بھی علاقے میں موجود ہیں۔وقتی طور پر ٹریل 3 کو عوام الناس کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ تیندوے متعلق مسئلہ حل ہوتے ہی راستہ کھول دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہری چیتے کے بارے میں ملنے والی معلومات سی ڈی اے، محکمہ ماحولیات اور پولیس حکام کو فراہم کریں تاکہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کچھ موٹرسائیکل سواروں نے چیتے کو دیکھ کر تیز رفتاری سے بھاگنے کی کوشش کی اور توازن کھونے کے بعد گر کر بعد زخمی ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…