جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ماحولیاتی نقصان اٹھانے والے ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ دینے کا معاہدہ طے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (آئی این پی ) ماحولیاتی کانفرنس کوپ 27 میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث نقصان اٹھانے والے ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔ مصر میں جاری ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے اجلاس کوپ 27 میں تاریخی معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے کے تحت

ماحولیاتی نقصان سے متاثر ہونے والے غریب اور ترقی پذیر ممالک کو معاوضہ دینے پر اتفاق کیاگیا ہے۔ معاہدے کے تحت امیر اور ماحولیاتی تبدیلی میں بڑا کردار ادا کرنے والے ممالک کی جانب سے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا، فنڈ سے ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کو نقصان کا ازالہ کرنے میں مدد مل سکے گی۔ معاہدے کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے متاثرہ ملکوں کے لیے تاریخی فتح قرار دیا جارہا ہے۔ پاکستان اور نائجیریا میں حالیہ سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے اور اس فنڈ سے ان کے نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے۔ماحولیاتی تنظیموں اور ترقی پذیر ممالک کی جانب سے30 سال سے اس معاہدہ کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں دو ہفتوں سے جاری کانفرنس میں اس وقت توسیع کی گئی تھی جب جمعے تک کوئی معاہدہ طے نہیں ہو پایا تھا۔ کوپ 27 سب سے زیادہ دیر تک چلنے والے اجلاسوں میں سے ایک بن گیا۔ اس اجلاس میں قریب 200 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی ہے۔ کانفرنس میں گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے گزشتہ وعدوں کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے لیے آئندہ برسوں کے دوران کاربن گیسوں کے اخراج میں تیزی سے اور نمایاں کمی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…