اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ہونے کے دعویدار تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور ارشد شریف کے قتل کی سازش لندن میں نواز شریف کی موجودگی میں تیار ہوئی تھی۔ن لیگ نے تسنیم حیدر کو پارٹی کا ترجمان یا عہدیدار بھی ماننے سے انکار کردیا ہے اور ان کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تسنیم حیدر کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔
نوازشریف نے مبینہ طور پہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنے کا حکم دیا گواہ خود بول پڑا pic.twitter.com/5tACc9GOXr
— Waqar Malik (@RealWaqarMaliks) November 20, 2022