دوحہ ( این این آئی) فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے لئے معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی قطر پہنچ گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر کے سرکاری اسپورٹس ٹی وی کے پیش کار فیصل الہاجری نے اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ممکنہ لیکچرز کا ذکر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر روزانہ کی بنیاد پر چلتے رہیں گے۔ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے لاکھوں تماشائیوں میں ان کے مداح کی بڑی تعداد بھی دوحہ میں موجود ہوگی، جہاں وہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچرز بھی سن سکیں گے۔واضح رہے کہ پانچ عرب ٹیموں سمیت اس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 32ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔