اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے شوگر ملز مالکان کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے شوگر ملز مالکان کو بروقت کرشنگ کی ہدایت کرنے اور تیار چینی مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی ہدایت دینے کے بجائے چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق وزارت پیداوار اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی برآمد سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں حکومت 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے پر آمادہ ہو گئی ہے، شوگر ملز مقامی چینی کی قیمت میں فوری اضافہ نہیں کریں گی تاہم نیا اسٹاک آنے پر چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔