جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کر دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بحال کر دیا۔ایلون مسک نے زیادہ تر ٹوئٹر صارفین کی رائے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی کے حق میں آنے کے بعد سابق امریکی صدر کے اکاونٹ کو بحال کردیا۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی سے متعلق لوگوں کی رائے جاننے کے لیے ایک پول کروایا تھا۔اس پول پر 51.8 فیصد لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی کی حمایت میں جبکہ 48.2 فیصد لوگوں نے مخالفت میں ووٹ دیا۔پول کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کی بحالی کا اعلان کیا تھا،انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لوگ اپنی رائے دے چکے ہیں، ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بحال کر دیا جائے گا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایک مشہور لاطینی محاورہ بھی لکھا جس کا مطلب ہے کہ آوازِ خلق کو نقار خدا سمجھو۔واضح رہے کہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہل حملے کے تناظر میں 2021 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔سابق امریکی صدر نے بار بار ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ نومبر 2020 کے انتخابات میں ان کی شکست ووٹروں کی بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کی وجہ سے ہوئی۔ ماضی میں ٹوئٹر اکاونٹ مستقل طور پر بند کرنے سے قبل 7 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ 12 گھنٹے کے لیے لاک کر دیا گیا تھا اور ساتھ ہی انہیں پابندی کی وارننگ بھی دی گئی تھی۔اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے 3 ٹوئٹ ڈیلیٹ کیے گئے ہیں اور ان کا اکاونٹ 12 گھنٹوں کے لیے لاک کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…