جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مفتی اعظم پاکستان، دارالعلوم کراچی کورنگی کے رئیس مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہیں دارالعلوم کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔دارالعلوم کراچی کورنگی میں مفتی رفیع عثمانیؒکی نمازِ جنازہ ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔

نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، پی ڈی ایم و جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن، امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، علمائے کرام اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔مفتی رفیع عثمانیؒمرحوم کی نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں عوام بھی شریک ہوئے۔مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کو ان کے والدِ گرامی مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانیؒ اور دیگر مشائخ کے پہلو میں دارالعلوم کراچی کے احاطے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ان کے قریبی عزیز و اقارب اور فیملی کے بعض افراد کی بیرونِ ملک سے پاکستان واپسی میں تاخیر کے باعث نمازِ جنازہ کے اعلان میں تاخیر کرنا پڑی۔مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کی رحلت پر صدر وفاق المدارس مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدر وفاق مولانا انوار الحق اور ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت دیگر نے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے درالعلوم کراچی کا دورہ کیا اور مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمد رفیع عثمانیؒ کی رحلت کو امتِ مسلمہ کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…