اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )گزشتہ روز وزیراعظم ہائوس میں تھپڑلگنےکی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں ۔ جس کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم ہائوس میں تھپڑلگنے کی متعدد سامنے آئیں ۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان عطاء تارڑ کا ردعمل سامنے آیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ جھوٹوں پر خدا کی لعنت۔ یہ سٹوری لگتا ہے ارسلان بیٹے کو دی گئی ہے ، گھڑی چوری سے توجہ ہٹانے کے لئے اسے تھپڑسے لنک کر دو۔عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پرانا طریقہ واردات ہے ان وارداتیوں کا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تھپڑ عمران خان کے بیانئے کو پڑا ہے، رنگے ہاتھوں چوری کرتے پکڑا گیا ہے، اور روز چپیڑیں کھا کر یہ گھڑی چور رسوا ہو رہا ہے۔
جھوٹوں پر خدا کی لعنت۔ یہ سٹوری لگتا ہے ارسلان بیٹے کو دی گئی ہے ، گھڑی چوری سے توجہ ہٹانے کے لئے اسے تپھڑ سے لنک کر دو۔ پرانا طریقہ واردات ہے ان وارداتیوں کا۔ تھپڑ عمران خان کے بیانئے کو پڑا ہے، رنگے ہاتھوں چوری کرتے پکڑا گیا ہے، اور روز چپیڑیں کھا کر یہ گھڑی چور رسوا ہو رہا ہے۔ https://t.co/bef5K4LfkU
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 19, 2022