گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک )پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر واردات ناکام بنا دی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ بسمہ شاہد اپنی والدہ کے ساتھ بینک جارہی تھی کہ دو مسلح ڈاکوؤں نے گلشن کالونی جی ٹی روڈ پر انہیں زبردستی روک کر پرس چھیننے کی کوشش کی۔بسمہ شاہد نے بہادری کا مظاہرہ کر تے ہو ئے ڈاکو سے پستول چھین لیا۔ طالبہ اور ڈاکوؤں کے درمیان مزاحمت کو دیکھتے ہو ئے شہری موقع پر جمع ہو گئے۔ شہریوں نے طالبہ کے ساتھ ملکر دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف گجرات بی ایس ماس کمیونیکیشن کی لڑکی نے بہادری کی مثال قائم کر دی ۔ ڈاکو پرس چھیننے لگے تو اس بہادر لڑکی نے نا صرف ڈوکوں کو پکڑا بلکہ ان سے پسٹل بھی چھین لیا۔@HamidMirPAK pic.twitter.com/Yhr1Mwm1hE
— Rai yaseen kharal (@Raiyaseenkhara8) November 18, 2022