جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

کے پی میں عدم ثبوت کی بناء پر دہشتگردی کے 66 فیصد ملزمان عدالتوں سے بری ہوگئے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے مقدمات میں 66 فیصد ملزمان ثبوت نہ ہونے پر عدالتوں سے بری ہوگئے۔دہشتگردی کا شکار رہنے والے صوبہ خیبرپختونخوا میں رواں سال 9 ماہ کے دوران دہشتگردی کے مقدمات میں ملوث صرف 34 فیصد ملزمان کو ہی سزا مل سکی۔

صوبے میں انسداد دہشتگردی کی 13 عدالتوں نے 143 مقدمات نمٹائے، 48 مقدمات میں ملزمان کو سزائیں ہوئیں جبکہ 63 مقدمات میں ملزمان شک کی بنیاد پر اور 27 مقدمات میں عدم ثبوت پر بری ہوئے۔ڈی جی پراسیکیوشن خیبرپختونخوا مختیار احمد کے مطابق گزشتہ سال دہشتگردی میں ملوث ملزمان کو سزاؤں کی شرح صرف 19 فیصد تھی جبکہ رواں سال دہشتگردی میں ملوث کسی ملزم کو سزائے موت نہ ہوئی صرف 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔انہوں نے پراسیکوٹرز کی کم تعداد، مناسب تربیت کے فقدان اور کمزور تفتیشی نظام کو بڑی تعداد میں ملزمان کے بری ہونے کی اہم وجہ قرار دیا۔رواں سال اب تک سیشن کورٹس سے 5 ہزار 57 مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزا ہوئی اور یوں شرح 42 فیصد رہی جبکہ گزشتہ سال ملزمان کو سزاؤں کی شرح 34 فیصد تھی۔سی سی پی او اعجاز خان کے مطابق پراسیکیوشن ایکٹ 2005 کے بعد نئے نظام کے تحت ملزمان سے جلد اعتراف جرم کرانا مشکل ہوتا ہے۔پراسیکیوشن حکام کے مطابق مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے 17 دن کے اندر چالان جمع کرانے سمیت تفتیشی پولیس افسر اور پراسیکیوشن میں کو آرڈی نیشن کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ماہرین قانون کے مطابق خیبرپختونخوا میں ملزمان کو سزاؤں کی شرح بڑھانے کیلئے پولیس اور پراسیکیوشن کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، جس سے جرائم کی کمی میں بھی مدد مل سکے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…