اسلام آباد (آن لائن)چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مزید دو گھڑیاں بیچنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اْسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی۔ایک دفعہ پھر سوال اٹھ گیا کہ عمران خان نے دو مزید گھڑیاں پہلے کیش میں بیچیں اور پھر حکومت کو اس رقم کا صرف 20 فیصد کی ادائیگی کی۔