اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ،چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو اٹلی میں گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو اٹلی کے شہر روم میں گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا۔چیئرپرسن سارہ احمد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کی گئی خدمات کے صلے میں نوازا گیا۔

پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے بچوں کے استحصال سے بچائو اوران کے حقوق کے تحفظ پر کام کرنے پر صرف 10 افراد کو گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ سے نوازا گیا۔گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں یونیسف کی ڈائریکٹر، چائلڈ یو ایس اے کے سی ای او، سیرالیون کی خاتون اول، ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر، ہالی وڈ کے اداکار ٹیلر پیری اور دیگر شامل ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے کام کا موقع دیا اور ہمیشہ سپورٹ کیا۔یہ ایوارڈ ملنا میرے لئے اور پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، گلوبل کولیبو ریٹو ایوارڈ کو پاکستان کے تمام بچوں کے نام کرتی ہوں۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں جن کے کام کی بدولت مجھے یہ ایوارڈ ملا۔انہوں نے کہا کہ میرا مقصد تمام بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنا اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے۔بچوں کے استحصال سے بچا اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے پہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس ذمہ داری کو مزید احسن طریقے سے سرانجام دوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…