ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ،سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہونیوالی طالبہ کی لاش نہر سے برآمد

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر( این این آئی) لاہور میں سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہونیوالی طالبہ کی لاش نہر سے برآمد ہو گئی جبکہ دریائے راوی میں بھی ایک شخص ڈوب گیا ۔ پولیس کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ مناہل متین 12نومبر کو گھر سے سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی ۔

جس پر اسکے اہل خانہ کی جانب سے پولیس تھانے میں درخواست دی گئی ۔ پولیس کے مطابق طالبہ کی لاش برکی نہر سے ملی ہے ۔موت کے حقائق جاننے کے لئے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب چوہنگ کے قریب دریائے راوی میں ایک شخص ڈوب گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور شہری کی تلاش شروع کر دی ۔دوسری جانب ایبٹ آباد سے اغواء ہونے والی لڑکی کو لاہور سے بازیاب کروا لیا گیا ۔ 17سالہ عروج فاطمہ کو ایبٹ آباد سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا اور موٹروے کے ذزریعے لاہور لے کر آئے ۔موٹروے پولیس کی کال پر لاہور پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کردی ۔ تاہم شیراکوٹ کے علاقہ میں لڑکی کار سے بھاگ نکلی ۔گارڈن ٹائون پولیس نے مغوی عروج فاطمہ کو بازیاب کرلیا ۔گارڈن ٹاون پولیس نے مغوی لڑکی کو خیبرپختونخواہ پولیس کے حوالے کردیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…