اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے 4 نومبر تک ملکی مبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس کے مطابق پاکستان میں کل غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 72 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد ہیں۔ وزارت خزانہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ اسٹیٹ بینک کے پاس کل غیر ملکی زرمبادلہ کے 7ارب 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زائد کے ذخائر ہیں۔ بتایاگیاکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں ۔