ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

تیز رفتار کار نے ورزش میں مصروف 25پولیس اہلکارکچل ڈالے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو علی الصبح لاس اینجلس میں ایک کار تربیتی ورزش میں مصروف پولیس اہلکاروں کے ایک بڑے گروپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 25 اہلکار خمی ہوگئے۔ ان میں سے پانچ کی حالت خطرے میں

بیان کی جاتی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق درجنوں ٹرینی پولیس اہلکار صبح ورزش کر رہے تھے کہ انہیں ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ غلط سمت میں سفر کر رہی تھی اور حادثے کے حالات کے پیش نظر اس کی رفتار کم ہوتی نظر نہیں آ رہی تھی۔لاس اینجلس کائونٹی کے شیرف ایلکس ولانوئیوا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ یہ ہوائی جہاز کے حادثے کی طرح لگ رہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر طرف بہت سے لوگ بکھرے ہوئے تھے جنہیں چوٹیں آئی تھیں، جس کی وجہ سے بہت بڑا صدمہ ہوا۔ولانیوفا نے وضاحت کی کہ زخمیوں میں سے کچھ “اعضا کھو چکے ہیں”، جب کہ ان میں سے ایک کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔جائے حادثہ کے ایک ویڈیو کلپ میں دس سے زیادہ ایمبولینسز اور فٹ پاتھ پر کھڑی ایک ایس یو وی کو دکھایا گیا ہے جس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…