کلر کہار (آن لائن)پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی لانگ مارچ مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کی قیادت میں کلر کہار پہنچا تو ان کا استقبال پی ٹی آئی کے ضلعی صدر پیر وقار حسین کرولی اور صوبائی وزیر راجہ ہمایوں یاسر سرفراز نے کیامسلم لیگ ق نے لانگ مارچ کا مکمل بائیکاٹ کیا
جس کی وجہ سے عوام کی بہت کم تعداد نے اس لانگ مارچ کے استقبال میں شرکت کی جس سے قائدین بھی پریشان نظر آئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے سامنے پنڈال بنایا گیا تھا اسد عمر نے اپنے پانچ منٹ کے خطاب میں کہا کہ عوامعمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اب کوئی دنیا کی طاقت عمران خان کو مائنس نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ حقیقی مارچ صرف پاکستان کے عوام کو غلامی سے نجات دلانے کے لئے ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا سمندر لے کر اسلام آباد پہنچیں گے اور الیکشن کی تاریخ لئے بغیر واپس نہیں آئیں گے پنڈال میں عوام کی کمی کی وجہ سے انہوں نے اپنا خطاب مختصر کرتے ہوئے بتایا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان چکوال میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے اور لانگ مارچ چکوال کی جانب روانہ ہو گیا۔ پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی لانگ مارچ مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کی قیادت میں کلر کہار پہنچا تو ان کا استقبال پی ٹی آئی کے ضلعی صدر پیر وقار حسین کرولی اور صوبائی وزیر راجہ ہمایوں یاسر سرفراز نے کیا