ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ہی میچ ہار گئی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (این این آئی)آسٹریلیا نے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 287 رنز بنائے۔ انگلش بیٹر ڈاوڈ ملان نے 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ویلی 34 اور جوز بٹلر 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور ایڈم زیمپا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہوم ٹیم نے 288 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ٹراوس ہیڈ نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جیت میں کلیدی کردار اسٹیو اسمتھ نے ادا کیا جنہوں نے 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کو تین ون ڈے کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔دوسری جانب دنیائے کرکٹ میں بہترین فیلڈنگ کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا ٹیم کے کھلاڑی نے ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل میچ میں سب کو حیران کردیا۔ایڈیلیڈ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں ایشٹن ایگر کی شاندار فیلڈنگ کو گراونڈ اور ٹی وی پر دیکھنے والے تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے کھلاڑی ڈیوڈ ملان 45 ویں اوور میں چھکا مارنے کی کوشش کرتے ہیں جسے ابتدائی طور پر فیلڈرز اور بیٹرز چھکا ہی تصور کرتے ہیں لیکن باونڈری لائن پر کھڑے ایشٹن ایگر بہت ہی ممکن اس چھکے کو ناممکن بنادیتے ہیں۔میچ میں کمنٹری کرنے والے بھی ری پلے میں دیکھنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی کی خوب تعریف کرتے ہیں۔گراؤنڈ میں موجود شائقین نے بھی ایشٹن ایگر کی فیلڈنگ پر حیرانی اور رنز بچانے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے تالیاں بجائیں۔آسٹریلوی کھلاڑی کی شاندار فیلڈنگ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند اور شیئر کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…