لاہور( این این آئی)پنجاب نے فلم ’’ جوائے لینڈ ‘‘کو نمائش کی اجازت نہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔پنجاب کے محکمہ انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی فلم پر متنازعہ موضوع کی بنا ء پر نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا یہ ۔ تاہم وفاقی سنسر بورڈ نے فلم کے متنازعہ سین کو ایڈیٹ کرکے پیش کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔پاکستان میں جزوی طور پر فلم کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب صوبے کی حدود میں فلم کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جاسکتا۔