اسلام آباد(این این آئی)پی آئی اے کی شاہ خرچیوں گزشتہ 3 سال کے دوران پی آئی اے افسران اور اہلکاروں کو بائیس ہزار چھ سو مفت ٹکٹ فراہم کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی آمدن و اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ 3 برس
میں قومی ایئرلائن کو 328 ارب 67 کروڑ کی آمدن ہوئی۔رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں قومی ائیر لائن کی جانب سے 148ارب 40کروڑکے آپریشنل اخراجات ہوئے، سال2019میں قومی ائیر لائن کو 147ارب، 2020میں 95ارب اور 2021 میں 86ارب روپے کی آمدن ہوئی جبکہ سال2019 میں عملے کی تنخواہوں، انجن اور مرمت پر 74 ارب 55 کروڑ، 2020 میں 38 ارب 88 کروڑاور 2021 میں 35 ارب روپے کے اخراجات ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے افسران کو 19 ہزار500 ڈومیسٹک اور 3000 کو بیرون مفت سفر کی سہولت دی گئی، سال2020 میں پی آئی اے افسران کو 8286، 2021 میں 7067 جبکہ رواں سال ستمبر تک 7249مفت ٹکٹس دئیے گئے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سالانہ آمدن سے متعلقہ معلومات قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے پیش کی۔ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے تحریری جواب کے مطابق پی آئی اے کے 31 میں سے 26 آپریشنل، 5 غیر فعال: خواجہ سعد رفیق تین بوئنگ 777، 2 اے ٹی آر 72 طیارے غیر فعال ہیں۔